ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شیلادکشت سے تفتیش کرنے میں لیفٹنٹ گورنر اور اے سی بی گھبراہٹ کا شکارہیں :مشرا

شیلادکشت سے تفتیش کرنے میں لیفٹنٹ گورنر اور اے سی بی گھبراہٹ کا شکارہیں :مشرا

Thu, 14 Jul 2016 18:42:03  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 14؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی کے آبی وسائل کے وزیر کپل مشرا نے آج لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ اور اے سی بی کے سربراہ ایم کے مینا پر الزام لگایا ہے کہ وہ مبینہ طورپر 400کروڑ روپے کے واٹر ٹینکر گھوٹالہ کے سلسلے میں کانگریس لیڈراور دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشت کے خلاف تحقیقات میں خوف اور گھبراہٹ کامظاہرہ کررہے ہیں۔مشرا نے یہ بھی کہا کہ وہ دستاویزات کے ساتھ اس کاپردہ فاش کر یں گے۔کپل مشرا کا یہ بیان اے سی بی کی جانب سے دکشت کو نوٹس جاری کئے جانے کے پس منظر میں آیا ہے ۔اس نوٹس میں دکشت سے کہا گیا ہے کہ وہ 26؍اگست کو تحقیقات میں شامل ہوں۔مشرا نے کہاکہ انہیں جیل جانا ہی ہے۔پانچ ایف آئی آر درج ہیں لیکن جو خوف اور گھبراہٹ مینا اور لیفٹیننٹ گورنر دکھا رہے ہیں ،میں دستاویزات کے ذریعے اس کو بے نقاب کرنے والا ہوں۔مشرا نے الزام لگایا کہ اے سی بی دہلی کی سابق وزیر اعلی سے ان کی پسند کی جگہ اور وقت پر تحقیقات میں شامل ہونے کی بات کہہ کر ان سے پوچھ گچھ کے معاملے میں سست روی کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسری طرف، دہلی حکومت کی جانب سے مقرر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی اس مبینہ گھوٹالہ کی تحقیقات کر رہی ہے، اس کے اراکین کی تحقیقات دیکشت کی جانب سے جنگ کو اس تناظر میں خط لکھے جانے کے ایک دن کے اندرشروع ہو گئی۔انہوں نے کہاکہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے ممبران کو ہر دن جانچ کے لیے طلب کیا جا رہا ہے۔یہ وہ رکن ہیں جنہوں نے دستاویزات کی جانچ پڑتال کی ہے اور دکشت کے دورحکومت میں ہوئی بے ضابطگیوں کی جانب اشارہ کیا ہے،لیکن وہ (جنگ اور مینا)دکشت سے کہہ رہے ہیں کہ وہ اگست میں اپنی پسند کی جگہ اور وقت پر تحقیقات میں شامل ہو جائیں۔تو دکشت کے خلاف کارروائی میں یہ کس طرح کا ڈر ہے؟


Share: